کراچی: کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیجنڈ سابق اولمپئن منصور احمد کے علاج کے سلسلے میں سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کے مشکور ہیں۔
حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیجنڈ سابق اولمپئن منصور احمد کے علاج کے سلسلے میں سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہیں، شاہد خان آفریدی اور ان کی پوری ٹیم اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او رضوان احمد اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں، بہت جلد اولمپئن منصور احمد کو شاہد خان آفریدی کے تعاون سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک لے جایا جائے گا، شاہ آفریدی فاؤنڈیشن مکمل تعاون کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑی ہے، اس حوالے سے کے ایچ اے شاہد خان آفریدی اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہے۔
The post اولمپئن منصور احمد کے علاج کے لیے آفریدی فاؤنڈیشن کے مشکورہیں، حیدر حسین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2jkYbxX
