سپریم کورٹ نے سندھ و سمٹ بینک کا انضمام روک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے سندھ و سمٹ بینک کا انضمام روک دیا

کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روکتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ بینک کے انضمام سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روک دیا، عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کی بیلنس شیٹ بھی طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر دونوں بینکوں کا انضمام نہیں ہوسکتا۔

 

The post سپریم کورٹ نے سندھ و سمٹ بینک کا انضمام روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2uDlcnZ