لاہور:
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور ویلز کے مابین ہاکی کا افتتاحی میچ 1-1 سے برابر رہا۔
گولڈ کوسٹ کوئینز لینڈ آسٹریلیا 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور ویلز کے مابین ہونے والا ہاکی کا افتتاحی میچ 1-1 سے برابر رہا پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کے دونوں گول تیسرے کواٹر میں ہوئے ، پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد ویلز کی جانب سے روبرٹ شپرلے نے گیند کو جال میں پہنچایا، اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
قومی ٹیم اگلا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
The post کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور ویلز میں ہاکی کا افتتاحی میچ برابر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2q6D5qN