سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے شام پر حملے کی حمایت کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے شام پر حملے کی حمایت کردی

ترکی، سعودی عرب، بحرین اور اسرائیل نے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی حمایت کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق مبینہ کیمیائی حملوں کے جواب میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حملوں کی سعودی عرب، بحرین، اسرائیل اور ترکی نے حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کو ناگزیر اور درست قرار دیا ہے۔

ترکی

اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرناہوںگی، ترک صدر فوٹو؛فائل

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق انقرہ میں پارٹی اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا و اتحادی ممالک کے شام پر حملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے  کہا  کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ کارروائی سے شامی صدر بشار الاسد کو پیغام ملے گا کہ وہ شام میں ہونے والے قتل عام کی جواب دہی سے بری الذمہ نہیں۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی صدر بشار الاسد کے خلاف حملے کو مناسب کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے دوما میں ہونے والا مشتبہ کیمیائی حملہ انسانیت کے خلاف جرم تھا اور اسے بغیر سزا کے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا۔

اسرائیل

شہید غیر مسلح تھے، حکام، بیت لحم میں جبرین کے نازے میں ہزاروں افراد کی شرکت فوٹو: فائل

حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے آج امریکی قیادت میں فرانس اور برطانیہ نے اس بات پر عمل کیا ہے، شام مسلسل قاتلانہ اقدامات میں ملوث ہے اور حملوں کے لیے دوسروں کو جگہ فراہم کر رہا ہے۔

سعودی عرب

اگر سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا تو امریکا میں موجود اپنے اثاثے فروخت کردیں گے، سعودی وزیرخارجہ، فوٹو؛ فائل

سعودی عرب نے بھی امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملوں کا خیرمقدم کیا، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم شامی فوج کی کارروائیوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ شامی حکومت اپنے شہریوں، خواتین اور بچوں پر عالمی طور پر ممنوعہ قرار دیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کررہی ہے یہ گھناؤنا عمل ان کارروائیوں کا تسلسل ہے جو شامی حکومت گزشتہ کئی برس سے اپنے شہریوں کے ساتھ کررہی ہے۔

بحرین

bahrain flag

بحرین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا  کہ شامی شہریوں کے تحفظ اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام کے خلاف فوجی آپریشن ضروری تھا۔

یہ پڑھیں: امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر حملہ کردیا

دریں اثنا نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے شام پر حملے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ وہ بشارالاسد حکومت کی کیمیائی تنصیبات اور مراکز کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں شامی حکومت کی اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچے گا۔

The post سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے شام پر حملے کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vmsEob