کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا

ریاض: سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے  بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے  کو مارگرایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

دوسری جانب یمن میں کارروائی کرنے والی سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت سعودی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی شہر ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب آنے والے جاسوس طیارے کو مارگرایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون طیارہ حوثیوں کی جانب سے یمن کے صوبے صعدہ سے بھیجا گیا تھا۔

The post سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2He4fFT