پاکستان انڈونیشیا کو مزید 7 کروڑ ڈالرمالیت کے چاول فروخت کرے گا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان انڈونیشیا کو مزید 7 کروڑ ڈالرمالیت کے چاول فروخت کرے گا

 کراچی:  انڈونیشیا کے سرکاری ادارے بلاگ نے پاکستان کے لیے 5 اور 15 فیصد بروکن سفید چاول کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا جس کے تحت پاکستان سے انڈونیشیا کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس برآمد کیے جائیں گے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ انڈونیشیا کی جانب سے سرکاری سطح پر اس دوسرے ٹینڈر کی منظوری وزارت تجارت اور ایکسپورٹرز کی جارحانہ مارکیٹنگ اور تسلسل سے مذاکرات کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ رفیق سلیمان فی الوقت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم کے ہمراہ انڈونیشیا کے دورے پر ہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلاگ نے دوسرا ٹینڈر 8 پاکستانی برآمد کنندگان کو جاری کیا ہے جن میں میسرز غریب سنز پرائیوٹ لمیٹڈ، حسن علی رائس ایکسپورٹ کمپنی، میسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ، کے کے رائس ملز پرائیوٹ لمیٹڈ، ایم ایم کموڈیٹیز، الحمزہ ٹریڈنگ کمپنی، کونول پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور کنگور ٹریڈرز شامل ہیں یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چاول رواں سال انڈونیشیا کو برآمد کریں گی۔

خیال رہے کہ اس ٹینڈر کے نتیجے میں پاکستان کو تقریباً 7 کروڑ ڈالر مالیت کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

The post پاکستان انڈونیشیا کو مزید 7 کروڑ ڈالرمالیت کے چاول فروخت کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2HDqovf