کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ایری زونا: امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گولف کورس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے آگ بھڑکی تھی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھاتے ہوتے گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پی اے- 24 سنگل انجن پائپر طیارہ تھا جس میں 6 افراد سوار تھے جب کہ فیڈرل ایوی ایشن نے نیشنل ٹرانپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔  تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

این ٹی ایس بی کے ترجمان ایرک ویز کا کہنا تھا کہ دو تفتیش کار افسوسناک حادثے کی تفتیش کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جو تین سے پانچ دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرلیں گے۔ روپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

The post امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2GMbzJk