افغانستان میں طالبان نے راکٹ حملے میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اڑا دی، 4 بچے جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان نے راکٹ حملے میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اڑا دی، 4 بچے جاں بحق

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں2 راکٹ حملوں میں 4 بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ راکٹ ایک مکان پر داغا گیا تھا۔ ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق نادِ علی نامی ضلعے میں بھی ایک راکٹ پھٹنے سے ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ کسی گروپ نے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا صوبہ فراہ میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے عسکریت پسندوں نے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ صوبہ بغلان میں ہی قبل ازوقت بم دھماکے میں 9 طالبان جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل یونیورسٹی کے نزدیک خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک

دوسری طرف طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا۔ طالبان جنگجوؤں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل ہوگئی۔

بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے تھے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

The post افغانستان میں طالبان نے راکٹ حملے میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اڑا دی، 4 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2H1szr4