بلڈرز کو الاٹیز کی معلومات کے نوٹسز 30 جون تک معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلڈرز کو الاٹیز کی معلومات کے نوٹسز 30 جون تک معطل

 کراچی:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بلڈرز اور ڈیولپرز کو ان کے الاٹیز کی معلومات کی فراہمی کیلیے بھیجے گئے نوٹسز 30 جون 2018 تک معطل کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔

احکام ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز( آباد) کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل براڈننگ ٹیکسز بیس ایف بی آر تنویر اختر ملک نے جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کالا دھن ریئل اسٹیٹ اور زمینوں کی خریداری میں لگایا جاتا ہے لہٰذا آباد خریداروں اور انویسٹرز کو حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادے کیلیے تیارکرے، یکم جولائی سے ٹیکس وصولی اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا طریقہ کار انتہائی سخت کیا جائے گا۔

قبل ازیں چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا نے کہا کہ الاٹیز کی تفصیلات کیلیے بلڈرز اور ڈیولپرز کو نوٹسز بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے اقدام سے تعمیراتی صنعت ٹھپ ہوجائے گی،پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد رجسٹری کرانے سے تمام تفصیلات متعلقہ محکموں کے پاس ریکارڈ میں آ جاتی ہے، ایف بی آر الاٹیز کی تفصیلات ان محکموں سے حاصل کرسکتا ہے۔

اجلاس میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس، وائس چیئرمین سہیل ورند، سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی، کمشنر ٹیکس شازیہ، ایڈیشنل کمشنر ممتاز احمد و دیگر بھی شریک تھے۔

The post بلڈرز کو الاٹیز کی معلومات کے نوٹسز 30 جون تک معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2JcDL53