​ دھونی آئی پی ایل کے 150 میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھونی آئی پی ایل کے 150 میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ممبئی: مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

دھونی نے آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے کا یہ اعزاز چنئی سپر کنگز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف ہفتے کی شب کھیلے گئے میچ میں سکہ اچھال کر حاصل کیا تاہم یہ مقابلہ ان کی ٹیم کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوا جس میں اسے 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔ رواں

سیزن میں دھونی بہترین فارم میں ہیں وہ اب تک 58.75 کی اوسط اور 159.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 235 رنز بناچکے ہیں۔ ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے دو مرتبہ 2010 اور 2011 میں آئی پی ایل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

 

The post دھونی آئی پی ایل کے 150 میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2JCOlCo