بیجنگ: چین نے کہا ہے کہاس کی روس کے ساتھ تجارت کا حجم رواں سال 100 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کامرس کے ایک سینئیر عہدیدار لیوشوئیسونگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے درمیان چین روس تجارتی حجم میں30 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔
لیوشوئیسونگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اہم اسٹریٹجک منصوبوں پر باہمی سرمایہ کاری اور تعاون کو وسعت دے گا۔چین مسلسل8 برسوں سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔گزشتہ سال دو طرفہ تجارتی حجم84 ارب ڈالر رہا، جس میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 20.8 فیصداضافے کا امکان ہے۔
The post چین اور روس کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2r9xAXT
