شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی کو گردے کا تحفہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی کو گردے کا تحفہ

فلوریڈا: امریکا میں شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ پر بیوی کو گردہ بطور تحفہ عطیہ کرکے اس کی جان بچالی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں  کیسرکلے نامی شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ کو منفرد تحفہ دے کر یادگار بنادیا۔شوہر نے بیوی مونیکا کو شادی کی سالگرہ پر اپنا گردہ عطیہ کردیا۔

مونیکا  دونوں گردے فیل ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ڈائیلائسز  پر تھی اور اسے زندہ رہنے کے لیے ایک گردے کی ضرورت تھی، جوڑے نے گردے کی تلاش جاری رکھی تاہم انہیں کوئی ڈونر نہ مل سکا۔ جب ڈاکٹرز نے کیسرکلے کا ٹیسٹ کیا تو اس کا گردہ  میچ کرگیا جس پر ڈاکٹرز نے فوری  گردے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا اور کچھ دن پر کامیاب آپریشن کرکے شوہر کا گردہ بیوی کو لگا دیا گیا۔

چار دن بعد مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تاہم گھر جانے سے قبل اسپتال کے عملے نے جوڑے کی شادی کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ مونیکا نے گردہ عطیہ کرنے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری لاٹری نکل آئی ہے یہ میرے لیے انتہائی حیران کن بات ہے کہ خدا نے شوہر کو میری زندگی میں بلاوجہ شامل نہیں کیا بلکہ ایک مقصد کے تحت میری زندگی میں بھیجا۔

The post شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی کو گردے کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2DvODHO