ایک لاکھ جی بی سے بھی زیادہ گنجائش والی ڈسک ڈرائیو تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایک لاکھ جی بی سے بھی زیادہ گنجائش والی ڈسک ڈرائیو تیار

سلیکان ویلی: امریکی کمپنی ’’نمبس ڈیٹا‘‘ (Nimbus Data) نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی سالڈ اسٹیٹ ڈسک (ایس ایس ڈی) پیش کردی ہے جس میں ایک دو نہیں بلکہ پورے 100 ٹیرابائٹ جتنا ڈیٹا سما سکتا ہے۔ اس ڈسک کو ’’ایگزا ڈرائیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس میں ڈیٹا کی گنجائش کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹیرا بائٹ میں 1,024 گیگا بائٹ (جی بی) ہوتے ہیں، یعنی اس ایک سالڈ اسٹیٹ ڈسک میں 102,400 جی بی جتنا ڈیٹا آسکتا ہے، یعنی عام دستیاب ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں تقریباً 205 گنا زیادہ۔

فی الحال اس ڈرائیو کو 3.5 انچ جسامت والی ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ نمبس ڈیٹا نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ ایگزا ڈرائیو کتنی قیمت میں دستیاب ہوگی، لیکن کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنی گنجائش کے حساب سے اس ڈرائیو کی قیمت ’’بالکل مناسب‘‘ رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہارڈ ڈسک کی ڈیٹا اسٹوریج ہر ایک سال میں دگنی ہوجاتی ہے جبکہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین پہلے ہی پیش گوئی کرچکے ہیں کہ 2020ء تک 30 ٹیرا بائٹ میموری والی ڈرائیوز عام دستیاب ہوں گی۔ تاہم اب تک کی صورتِ حال یہ ہے کہ مختلف ادارے 30 ٹیرا بائٹ والی ڈسک ڈرائیوز تیار کرچکے ہیں لیکن وہ بہت مہنگی ہیں۔ متوقع طور پر اگلے دو سال میں ان کی قیمت بھی کم ہوجائے گی۔

The post ایک لاکھ جی بی سے بھی زیادہ گنجائش والی ڈسک ڈرائیو تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2DPYybv