فوڈ سیکٹر میں خریداری، حصص مارکیٹ مندی سے بچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فوڈ سیکٹر میں خریداری، حصص مارکیٹ مندی سے بچ گئی

 کراچی:  فوڈ سیکٹر میں وسیع پیمانے پر خریداری سرگرمیوں نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مندی سے بچالیا اور اتارچڑھاؤکے باوجود محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے اختتامی سیشن میں بدترین مندی کے باعث مقامی حصص مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہونے کاخدشہ تھا، تیزی کے باعث 48.06 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں3 ارب8 کروڑ83 لاکھ97 ہزار891 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر244 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران فوڈ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ایک موقع پر88 پوائنٹس تک کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 53.36 پوائنٹس کے اضافے سے 45083.57 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 59.13 پوائنٹس بڑھ کر 22628.73، کے ایم آئی30 انڈیکس222.99 پوائنٹس کے اضافے سے 76280.35 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 35.51 پوائنٹس بڑھ کر 22233.56 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعرات کی نسبت17.73 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ79 لاکھ27 ہزار760 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار362 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں174 کے بھاؤ میں اضافہ، 167 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ماڑی پٹرولیم کے بھاؤ 18.20 روپے بڑھ کر 1479.37 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ 17.99 روپے بڑھ کر 529.99 روپے ہو گئے جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاؤ 176.44 روپے کم ہوکر9550 روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ 85.51 روپے کم ہوکر1971.06 روپے ہوگئے۔

The post فوڈ سیکٹر میں خریداری، حصص مارکیٹ مندی سے بچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2pHoaD6