کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

 کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی منحرف رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہونے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ہیر سوہو نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پی پی پی وویمن ونگ کی سربراہ ایم این اے فریال تالپور اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو کی موجودگی میں ان کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہیر سوہو نے کہا کہ 17سال ایم کیو ایم میں سچائی کے ساتھ کام کیا اور ان کا ایم کیو ایم میں کردار بھی سب کے سامنے ہے تاہم متحدہ قومی موومنٹ دھڑے بندی کا شکار ہوگئی اور 5 فروری سے ایم کیو ایم میں مذاق بنایا گیا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ایسی صورت حال میں میرے لیے ایم کیو ایم میں مزید کام کرنا مناسب نہیں تھا، اس لیے اپنے ضمیر کے مطابق بغیر کسی لالچ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، ہیر سوہو نے کہا کہ میں پہلے ہی ایم کیو ایم کو چھوڑنا چاہتی تھی تاہم اس وقت ایم کیو ایم کو مشکل وقت درپیش تھا اس وجہ سے ان حالات میں ایم کیو ایم نہیں چھوڑی۔

ہیر سوہو نے کہا کہ سینیٹ میں اپنے ضمیر کے مطابق پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے جو میرا صحیح فیصلہ ہے۔ میں ایک کارکن کی حیثیت سے پیپلز پارٹی میں کام کرتی رہوں گی اور پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔

قبل ازیں ہیر سوہو نے سندھ اسمبلی میں ایم این اے فریال تالپور اور نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کی، اس دوران ہیر سوہو کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا۔

The post رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FlF8AI