ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا

کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک خاتون کار پارکنگ میں گاڑی کی جگہ اپنے بچے کو پارک کرکے چلی گئی۔

یہ عجیب و غریب منظر دارالحکومت کوالالمپور کے مصروف اور گنجان آبادی والے علاقے میں راہ گیروں کو دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔ سڑک پر چلتے لوگوں نے دیکھا کہ ایک تین سالہ لڑکا تپتی دھوپ میں کار پارکنگ میں اپنی والدہ کی گاڑی کے لیے مختص جگہ پر کافی دیر سے بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موت کی یاد دلانے والا عجیب ریسٹورنٹ

ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے پر بچے کو اکیلا تیز دھوپ میں بیٹھے دیکھ کر کچھ راہ گیروں نے آگے بڑھ کر بچے کی پارکنگ میں بیٹھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ اسے یہاں چھوڑ گئی ہے۔

park-1521723443

بچے نے بتایا کہ  جہاں وہ بیٹھا ہے یہ جگہ اس کی والدہ کی کار پارک کرنے کے لیے مختص ہے اور والدہ نے تھوڑی دیر میں واپس آنے کہا تھا تاہم وہ اب تک نہیں آئیں۔

قریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد خاتون واپس آئیں تو راہ گیروں نے غفلت اور لاپروائی پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بعض لوگوں نے تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر سارا معاملہ شیئر کیا جہاں یہ معاملہ وائرل ہوگیا اور لوگوں نے بچے کے ساتھ اس ناروا سلوک پر خاتون کو خوب برا بھلا کہا۔

The post ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2Ghel8r