اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل

جنیوا: اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں اورشراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ 3لاکھ 30ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ مہم ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپوکرانڈی کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

اپیل کے موقع پر انھوں نے کہا ہم یہ اپیل اس لیے کر رہے ہیں کہ میانمار کے بے گھر مسلمانوں کیلیے ان کے گھروں کے دروازے کھولے جا سکیں اور وہ اس بحران سے نکل کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔

 

The post اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2DC2Xyu