روس کے شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے سے 48 افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

روس کے شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے سے 48 افراد ہلاک

سائیبریا: کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 48 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔

ٖغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سائیبیریا کے شہرکیمیروو کے ونٹر چیری کمپلیکس شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 48 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 41 بچے شامل ہیں۔

آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم تاحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا سبب دوسنیما ہالزکی چھتوں کا بیٹھ جانا معلوم ہوتا ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے آگ دوسری منزلوں کی جانب پھیلتی گئی جہاں شاپنگ سینٹرزمیں موجود لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کراپنی جانیں بچانے کی کوششیں کیں، کم ازکم 64 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن میں دو سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شاپنگ سینٹر کا 2013 میں افتتاح ہوا تھا جس میں سنیما ہالزکے علاوہ، ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، ایک باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔

The post روس کے شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے سے 48 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2pHlS6U