آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر 150 دیوہیکل وہیل پھنس گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر 150 دیوہیکل وہیل پھنس گئیں

 پرتھ: آسٹریلیا میں ساحل سمندر پر 150 دیوقامت وہیل پھنس گئیں جنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتھ سے 300 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ساحل سمندر پر 150 وہیل تشویشناک حالت میں پائی گئی ہیں جن میں سے 70 سے زائد وہیل ہلاک ہوچکی ہیں۔ وہیل کی موجودگی سے متعلق ایک مچیھرے نے آسٹریلوی محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

آسٹریلوی ادارے ویسٹرن آسٹریلین کے رضاکاروں نے بچ جانے والی وہیلوں کو طبی امداد دینے کےلیے ماہرین کو طلب کرلیا ہے جب کہ مردہ وہیلوں کو ٹھکانے لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ ماہر وائلڈ لائف جیریمی چک کا کہنا تھا کہ وہیل کے ساحل پر آنے کی وجہ برسات کا موسم ہو سکتا ہے کیوں کہ اس موسم میں یہ ساحل کا رخ کرتی ہیں۔

ساحل پر پھنسنے والی وہیل پائلٹ وہیل کی قسم سے تعلق رکھتی ہیں جو عمومی طور پر 16 فٹ لمبی ہوتی ہیں اور زیادہ تر گرم پانی میں رہتی ہیں۔ بارشوں کے موسم میں سمندر کا درجہ حرارت کم ہونے پر یہ ساحل کا رخ کرتی ہیں۔ آسٹریلیا میں وہیلوں کے ساحل پر پھنسنے کے بعد شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

The post آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر 150 دیوہیکل وہیل پھنس گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2G3x3Nj