زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دماغ کیے لیے تباہ کن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دماغ کیے لیے تباہ کن

 جدید طبی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو درحقیقت اپنے دماغ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بڑھاپے میں دماغ کے سکڑنے یا دماغی عمر میں تیزی سے اضافے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں ناقص جسمانی فٹنس بعد کے برسوں میں دماغی حجم کو بیس فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں ، ناقص فٹنس اور دماغی حجم کے درمیان براہ راست تعلق موجود ہے جس سے دماغ کے قبل از بوڑھے ہونے عمل میں تیزی کا عندیہ ملتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران چالیس سال سے زائد عمر کے ڈیڑھ ہزار ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی یا امراض قلب سے محفوظ تھے اور ان کی جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا۔بعد یہی جسمانی فٹنس ٹیسٹ دو دہائیوں بعد ایم آرآئی اسکین کے ساتھ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا جو افراد بیس سال جسمانی فٹنس کے حوالے سے دیگر سے پیچھے تھے، ان کے دماغی حجم میں نمایاں کمی آگئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ناقص جسمانی فٹنس کے حامل افراد اکثر ہائی بلڈ پریشر کے شکار رہتے ہیں اور ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے۔یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیوورولوجی میں شائع ہوئی۔

The post زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دماغ کیے لیے تباہ کن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی http://ift.tt/2nFBZkp