کراچی میں پیر سے خشک موسمی لہر آئے گی، سردی بڑھنے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں پیر سے خشک موسمی لہر آئے گی، سردی بڑھنے کا امکان

کراچی:  ملک بھر میں جمعہ سے سردی کی نئی لہر کے دوران برفباری اور بارشوں کا امکان ہے کراچی میں 12فروری پیر تک خشک موسمی لہر آنے کا امکان ہے شہر کا درجہ حرارت مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا ہے۔

منگل کو کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خنکی برقر ار رہنے کا امکا ن ہے محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں اور جزوی اور مکمل ابر آلود مطلع صبح اور رات جبکہ دن کے بیشتر وقت میں ہلکی پھلکی خنکی کا باعث بن رہا ہے سردی کی موجودہ صورتحال میں شدت آنے کا امکان ہے، منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی20 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی شمالی ہواؤں کی وجہ سے خنکی چھائی رہی، آج (بدھ) کو شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہوکر 10ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد تک ریکارڈ ہونے کی وجہ سے دھند اوراسموگ کی صورتحال ختم ہوگئی ہے ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک شہر میں کسی بڑی موسمیاتی تبدیلی کا یوں تو کوئی امکان نہیں ہے تاہم پیر 12جنوری کے بعد شہر کا مطلع خشک ہوسکتا ہے شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط اور مارچ کے اوائل میں مغربی سسٹم شہر پر تیز ہواؤں کی صورت میں اثر اند از ہوسکتا ہے رواں اور اگلے ماہ کے دوران کراچی میں بارش کا امکان بھی موجود ہے موسم سرما کا دورانیہ یکم دسمبر تا 31مارچ تک ہے۔

The post کراچی میں پیر سے خشک موسمی لہر آئے گی، سردی بڑھنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2ElaWEP