تاحیات پابندی کیخلاف شری شانتھ کی درخواست پر عدالت کا بورڈ کو نوٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تاحیات پابندی کیخلاف شری شانتھ کی درخواست پر عدالت کا بورڈ کو نوٹس

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے شری شانتھ کی درخواست پر کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فکسنگ پر تاحیات پابندی کے شکار فاسٹ بولر شری شانتھ کی درخواست پر کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں بی سی سی آئی کو جواب دینے کیلیے چارہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شری شانتھ کو 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا جبکہ بورڈ نے ان پر عمر بھر کیلیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ شری شانتھ پر پہلے کیرالا کی عدالت نے پابندی اٹھائی تھی تاہم بعد میں بی سی سی آئی نے فیصلے کو کیرالا ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے ان پر پابندی بحال کرادی تھی جس کے خلاف اب شری شانتھ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

The post تاحیات پابندی کیخلاف شری شانتھ کی درخواست پر عدالت کا بورڈ کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2EKh4UU