ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ ’’ریڈپلس‘‘ قائم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ ’’ریڈپلس‘‘ قائم

 راولپنڈی: ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، موسم گرما کا بڑھتا ہوا دورانیہ اصل سطح تک لانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘باقاعدہ طورپرقائم کر دیا گیا ہے۔ اس محکمہ کو وائرلیس سیٹ، گاڑیاں، موبائل، اسلحے کی سہولتیں فراہم ہوں گی، پنجاب کے اس نئے محکمے کا ہیڈآفس راولپنڈی میں بنایا گیا ہے اور لاہور، فیصل آباد میں بھی ذیلی دفاتربنادیے گئے۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ورکنگ پلان راولپنڈی افتخار الحسن فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ جنگلات کوآگ لگنے،دھواں دینے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں سے فضامیں کاربن میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جس سے موسم سرما کا دورانیہ کم سے کم اور موسم گرماکابڑھتا جارہاہے۔

The post ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ ’’ریڈپلس‘‘ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://ift.tt/2ErAeks