سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ کے کپتان رہیں گے، معین خان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ کے کپتان رہیں گے، معین خان

 کراچی:  سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ سرفراز احمد جب تک فٹ رہیں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو میں پی ایس ایل کی فرنچائز میں تیسرے برس بھی کوچنگ کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے کہا کہ میں اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہوں کہ بورڈ سرفراز احمد کو مستقل طور پر اگلے عالمی کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دے، یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے نہ صرف سود مند رہے گا بلکہ اس عمل سے سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے بہترین اثرات و نتائج سامنے آئیں گے۔

معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی اہلیت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی استحکام ملے گا۔

ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی ہماری کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم بہت اچھی ہے، ماضی کے مقابلے میں اب ہمارے پاس زیادہ بہتر کمبی نیشن موجود ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیت کے لیے کھیلیں گے۔

معین خان نے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بدقسمتی سے وقت کی ضرورت کے تحت ہمیں بعض کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا پڑا، غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے شین واٹسن، راشد اورروسو جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی ہمارے پول کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں کیون پیٹرسن کی بھی خدمات حاصل ہوں گی جب کہ یہ کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ اور انٹرنیشنل لیگ میں بہترین نتائج پیش کر رہے ہیں، ہم نے دستیاب آپشنز سے بھر پور فائدہ اٹھاکر بہترین اسکواڈ تشکیل دیا ہے اور پی ایس ایل تھری میں شاندار نتائج دے کر اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لیگ کی کسی بھی فرنچائز کے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے تاہم اہلیان کراچی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر امسال لیگ کا فائنل کراچی میں کھیلے اور فتح سے ہمکنار ہو۔

The post سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ کے کپتان رہیں گے، معین خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2nNRt5U