نچلی قیمتوں پر خریداری، حصص مارکیٹ تباہی سے بچ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نچلی قیمتوں پر خریداری، حصص مارکیٹ تباہی سے بچ گئی

 کراچی: امریکا سمیت دنیا بھر کی حصص مارکیٹس میں مندی کی بڑی لہر کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوئے تاہم وال اسٹریٹ میں تاریخ کی بدترین مندی کے باوجود پی ایس ایکس آخری وقت میں نچلی قیمتوں پر خریداری کی بدولت تباہی سے بچ گئی۔

تعطیلات کے بعد منگل کو مارکیٹ کھلتے ہی غیرملکی فنڈز کے ساتھ مقامی انسٹیٹیوشنز کی جانب سے دھڑادھڑ حصص کی آف لوڈنگ کی  گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس منہ کے بل آگرا، صرف 15 منٹ کے اندر  مارکیٹ 806 پوائنٹس نیچے آگئی جس کے بعد بتدریج بہتری دیکھی گئی اور مارکیٹ سنبھلنا شروع ہوئی اور سرمایہ کاری کے بعض مقامی شعبوں کی جانب سے نچلی قیمتوں پر ہونے والی خریداری لہر کے سبب مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

مندی کے سبب64.59 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 63 ارب25 کروڑ89 لاکھ96 ہزار97 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ میں چونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 1000 پوائنٹس کی تیزی ہوئی تھی، ساتھ ہی امریکی بانڈز کے منافع میں اضافے اور افراط زر بڑھنے کے امکانات پر شرح سود زیادہ تیزی سے بڑھانے کی امیدوں سے کرنسی سمیت متبادل اثاثے سرمایہ کاری کے لیے زیادہ منافع بخش ہونے کے امکانات پر وہاں تکنیکی درستی آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وال اسٹریٹ میں فروخت کے اثرات ایشیائی و یورپی ممالک کی کیپٹل مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔

تاہم مقامی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ماحول اب بھی تازہ سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے مگر منگل کو کاروبارکے تمام دورانیے میں مارکیٹ منفی زون میں ہی رہی، مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 415.69 پوائنٹس یا 0.94 فیصد کی کمی سے43885.51 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 247.05 پوائنٹس گھٹ کر 21905، کے ایم آئی30 انڈیکس964.46 پوائنٹس کی کمی سے74404.50 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 187.62 پوائنٹس کی کمی سے21813.61 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 16.32 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر23 کروڑ79 لاکھ56 ہزار10 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار370 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں114 کے بھاؤ میں اضافہ، 239 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاؤ 367 روپے بڑھ کر7717 روپے اور یونی لیورفوڈز کے بھاؤ 100 روپے بڑھ کر8200 روپے ہوگئے جبکہ خیبرٹوبیکو کے بھاؤ 42.34 روپے کم ہو کر 804.64 روپے اورسینوفی ایونٹیز کے بھاؤ 35.21 روپے کم ہوکر1675 روپے ہوگئے۔

The post نچلی قیمتوں پر خریداری، حصص مارکیٹ تباہی سے بچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://ift.tt/2C0Ii6F