چینی باشندے کا قتل، چین کا ملزموں کو فوری کٹہرے میں لانے کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چینی باشندے کا قتل، چین کا ملزموں کو فوری کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

بیجنگ /  کراچی:  چین نے کراچی میں اپنے شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم چینی شہریوں کیخلاف انتہا پسندانہ اورپرتشددکارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، قونصل خانے کی طرف سے حکام کو اسپتال بھیجاگیا تھا اور پولیس پرزوردیا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو معاملے کو حل اور ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ کیس پرپیشرفت پرنظررکھیں گے اور ہلاک شہری کے لواحقین کے لیے موثر مددکی جائے گی۔

ایک سوال پرترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورفوج نے انسداد دہشتگردی اور سوشل سیکیورٹی کے کئی اقدامات کیے ہیں،ہم قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں وہ ملک میں چینی اداروں اور عملے کے تحفظ کے لیے انتظامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب سول لائنز تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور انسداددہشت گری کی دفعات شامل ہیں، دریں اثنا محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چینی قونصل جنرل، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی قونصل جنرل کو تفتیش میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

The post چینی باشندے کا قتل، چین کا ملزموں کو فوری کٹہرے میں لانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2BLGgve