’میتھی‘ موسم سرما کا من بھاتا کھاجا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’میتھی‘ موسم سرما کا من بھاتا کھاجا

میتھی ایک مشہور پودا ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے عربی میں حلبہ اور انگریزی میں Fenugreek کہتے ہیں۔ اس کے تازہ پتوں کو پکا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے بیج جو میتھی دانہ کہلاتے ہیں ،انہیں مختلف بیماریوں مثلاً ذیابیطس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بیج 4000 سال قبل مسیح کے آثار تل حلال (عراق) سے برآمد کیے گئے جس سے اس کے قدیم استعمال کا پتہ چلتا ہے۔ یہی بیج توتن خامن نامی فرعون کے مقبرے میں سے برآمد ہونے والی اشیا میں بھی شامل تھے۔

میتھی موسم سرما کی معروف سبزی ہے۔اس میں وٹامن اے، بی، سی ، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ میتھی کے نہ صرف پتے بلکہ اس کا بیج بھی کئی امراض اور کھانوں، اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر پاک و ہند میں اس کا استعمال زیادہ ہے اور ہماری خواتین اس کی افادیت سے بھی آگاہ ہیں۔

میتھی لذت کے ساتھ ساتھ خوشبو کے لیے بھی مشہور ہے۔ اگر اس کو کسی دوسری سبزی میں استعمال کیا جائے تو اس کی نہ صرف لذت میں اضافہ ہو تا ہے بلکہ میتھی کی بھینی بھینی خوشبو بھی آتی ہے۔میتھی کی ترکاری انتہائی مزیدار ہو تی ہے۔ آپ اس کو آلو،قیمہ یا گوشت کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ میتھی کا پراٹھا بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے جو بے حد ذائقہ دار ہوتا ہے۔ہمارے ہاں اس کو سبھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔

میتھی کا مزاج گرم خشک ہے ۔لہذا اس کو گرم مزاج طبیعت والے افراد استعمال نہ کریں۔اور اگر کھانا ضروری ہو تو پھر میتھی کو پالک کے ساتھ پکائیں اور اس کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ میتھی کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ہی کئی زمانوں سے معالج اپنے مریضوں کو اس کا استعمال کروا رہے ہیں۔ میتھی دانہ کو بھی اپنی ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے جس سے مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔ میتھی کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:

٭ یہ خون کی کمی دور کرتی ہے۔

٭ اسے کھانے سے کھٹی ڈکاریں نہیں آتیں۔

٭ آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔

٭ منہ کا کڑوا ذائقہ درست ہو جاتا ہے۔

٭میتھی کھانے سے رال بہنے جیسے مسئلے سے نجات ملتی ہے۔

٭ بھوک کی کمی دور کرتی ہے۔

٭میتھی کھانے سے بد ہضمی سے نجات ملتی ہے۔

٭ میتھی کا استعمال قبض سے نجات دلاتا ہے۔

٭ا س کو کھانے سے جلد خاص طور پر چہرہ پر رونق ہو جاتا ہے۔

٭میتھی کا استعمال جسم کے دردوں سے آرام پہنچاتا ہے۔

٭میتھی سے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

٭ یہ انسولین پیدا کرتی ہے۔

٭میتھی کو حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔

٭میتھی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔

٭بند حیض میں اس کا جوشاندہ مفید ہوتا ہے۔

٭خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭میتھی کا شوربہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔

٭میتھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کھانا مفید ہے۔

٭ بلغم اور گلے کی خراش میں فائدہ مند ہے۔n

The post ’میتھی‘ موسم سرما کا من بھاتا کھاجا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت http://ift.tt/2nCfYmM