رن آؤٹ ہونے کا غصہ کرسی پر نکالنے والے میتھیو ویڈ پر 6 ہزار ڈالر جرمانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رن آؤٹ ہونے کا غصہ کرسی پر نکالنے والے میتھیو ویڈ پر 6 ہزار ڈالر جرمانہ

ایڈیلیڈ:  بگ بیش فائنل میں بغیر کسی گیند کا سامنا کیے رن آئوٹ ہونے کا غصہ اپنی کرسی پر نکالنے والے ہوبارٹ ہوریکینز کے میتھیو ویڈ پر جرمانہ ہوگیا۔

ہدف کے تعاقب کے دوران میتھیو ویڈ اسٹرائیک اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کی کال پر دوڑے ہی تھے کہ اسٹرائیکرز کے وکٹ کیپر کی ڈائریکٹ ہٹ نے انھیں پویلین کی راہ دکھا دی، کیمروں نے انھیں واپسی پر اپنی سیٹ کو بیٹ سے ہٹ کرتے ہوئے دکھایا جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے تھے تاہم اس حرکت پر ان پر6 ہزار آسٹریلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

The post رن آؤٹ ہونے کا غصہ کرسی پر نکالنے والے میتھیو ویڈ پر 6 ہزار ڈالر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2nNfBFW