ایسا خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایسا خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔2015سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اڑیسہ میں جادو ٹونے کے شبے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

روکھن رام کا کہنا ہےکہ 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا  جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔

رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مرگیا۔مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔

The post ایسا خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2ELwY1h