سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 56 ہزار 600 روپے ہوگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 56 ہزار 600 روپے ہوگئی

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1343ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 514روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت702.85 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

The post سونے کی تولہ قیمت250روپے بڑھ کر 56 ہزار 600 روپے ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://ift.tt/2nPdO2l