اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی خیبر پختونخوا سے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی، متاثرہ خواجہ سرا اپنی برادری کے بنیادی حقوق کیلیے متحرک تھا۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29 جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلیے 2 لارجر اور 6 معمول کے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔
The post پشاور میں خواجہ سرا سے زیادتی چیف جسٹس کا ازخود نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2rKQ5FN