کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کلفٹن سے خاتون کی گدے میں لپٹی لاش ملی

 کراچی: کلفٹن کے ٹرک اڈے سے خاتون کی گدے میں لپٹی لاش ملی ہے۔

بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن ضیا الدین اسپتال کے قریب واقع سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب ٹرک اڈے سے خاتون کی لاش ملی ہے جو گدے میں لپٹی ہوئی تھی پولیس نے پہنچ کرلاش کوچھیپا سرد خانے منتقل کیا جب کہ لاش کی شناخت 55 سالہ مسرت زوجہ منصور کے نام سے ہوئی ہے، متوفیہ گھر سے ملازمت کے لیے نکلی لاش کے ساتھ پرس بھی ملا تھا جس کے اندر موبائل فون موجود تھا۔

پولیس نے موبائل کے ذریعے اہل خانہ سے رابطہ کر کے اطلاع دی جس کے بعد اہل خانہ نے بوٹ بیسن تھانے کی پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ والدہ ملازمت کے لیے نکلی تھی کہ رات دیر تک گھر نہیں پہنچی تھی۔

ایس ایچ او نصیر تنولی نے بتایا کہ لاش سے جسم پر کسی بھی قسم کے نشانات موجود نہیں لیکن اس کے باوجودمتوفیہ کاپوسٹ مارٹم کرایاجائے گاتاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔

 

The post کلفٹن سے خاتون کی گدے میں لپٹی لاش ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2Fsy413