دیس بدیس کے کھانے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دیس بدیس کے کھانے

چنے کی دال:

چار سو گرام ( دو گھنٹے پانی میں بھگونے کے بعد پانی میں اُبال کر ادھ گلی کرلیں )

شملہ مرچ: تین عدد ( چھوٹی )

پیاز: دو عدد، بڑی ( کاٹ لیں )

دہی: ایک کپ

ٹماٹر: درمیانے سائز کے دو عدد

لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچہ

پسی ہوئی لال مرچ: ایک چائے کا چمچہ

ہلدی: نصف چائے کا چمچہ

نمک: ایک چائے کا چمچہ

پسا ہوا گرم مسالا: ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچ: تین عدد ( کاٹ لیں )

تیل: آدھا کپ

ہرادھنیا: مٹھی بھر

پانی: ایک سے ڈیڑھ گلاس

ترکیب

فرائی پان میں تیل کڑکڑائیں اور اس میں پیاز تل لیں۔ کچھ مقدار میں تلی ہوئی پیاز سجاوٹ کے لیے باہر نکال لیں۔ اب فرائی پان میں ٹماٹر، لہسن، ہلدی، سرخ مرچ، نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ ٹماٹر پک جائیں اور تیل اوپر آجائے۔

اس مرحلے پر دہی شامل کردیں، اور دوبارہ پکائیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو ادھ گلی دال اور مزید ایک گلاس پانی ڈال کر دھیمی سے درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دال گل جائے۔ دال گلنے کے بعد فرائی پان میں شملہ مرچ، گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پھر ڈھک دیں۔ تین سے پانچ منٹ کے بعد آپ کی ترکاری تیار ہوجائے گی۔ دھنیے ،ہری مرچ اور تلی ہوئی پیاز کے ساتھ سجا کر گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

چٹ پٹی شملہ مرچ سبزی

اجزا:

سبز شملہ مرچ: دو عدد ( دھو کر ٹکڑے کرلیں )

پیاز: دو عدد ( کتر لیں )

ٹماٹر: دو عدد ( کاٹ لیں )

کھانے کا تیل: تین کھانے کے چمچے

پسا ہوا سفید زیرہ: ایک تہائی چائے کا چمچہ

ہلدی: ایک تہائی چائے کا چمچہ

پسی ہوئی سرخ مرچ: نصف چائے کا چمچہ

پسا ہوا گرم مسالا: ایک تہائی چائے کا چمچہ

چینی: ایک چوتھائی کپ

نمک: نصف چائے کا چمچہ یا حسب ذائقہ

ترکیب:

فرائی پان یا برتن میں تیل گرم کریں۔ کڑکڑانے لگے تو آنچ درمیانی کردیں اور اس میں زیرہ ڈال کر چند سیکنڈوں کے لیے بُھونیں۔ اب اس میں شملہ مرچ شامل کردیں اور دو منٹ تک بُھونیں۔ اس کے بعد پیاز ڈال کر مزید دو منٹ تک بُھونیں۔ پیاز بُھنی ہوئی نظر آنے لگے تو پھر ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، زیرہ اور نمک شامل کردیں۔ چمچے چلاتے ہوئے تمام اجزا کو اچھی طرح ملالیں۔ اب برتن یا فرائی پان کو ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر تین سے چار منٹ تک بُھونیں۔

آخر میں گرم مسالا اور شکر یعنی چینی ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلائیں۔ ایک بار پھر فرائی پان کو ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کرکے مزید تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ اس دوران برتن یا فرائی پان میں دو تین بار چمچہ بھی ہلادیں۔ چار پانچ منٹ گزر جائیں تو چولھا بند کردیں۔ چٹ پٹی شملہ مرچ سبزی تیار ہے۔ گرما گرم پراٹھے یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ کم وقت میں تیار ہونے والی آسان سی مگر مزیدار ڈش ہے۔

بھری ہوئی شملہ مرچ

اجزا:

شملہ مرچ: چار سے پانچ عدد

آلو ( اُبلے ہوئے): چار سے پانچ عدد

پیاز: ایک عدد ( باریک کاٹ لیں )

ہری مرچ: ایک عدد ( چھوٹے ٹکڑے کرلیں )

ثابت زیرہ: نصف چائے کا چمچہ

پسی ہلدی: نصف چائے کا چمچہ

پسی ہوئی سرخ مرچ: نصف چائے کا چمچہ

امچور: نصف چائے کا چمچہ

گرم مسالا: نصف چائے کا چمچہ

ہرا دھنیا ( کُترا ہوا): دو چائے کے چمچے

کھانے کا تیل: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب

آلو اُبال کر چھیل لیں اور کدوکش کرلیں۔ شملہ مرچوں کے اوپری سرے کاٹ کر علیحدہ کردیں اور بیج نکال دیں۔ اب ایک برتن میں تیز آنچ پر تیل گرم کریں۔ گرم ہوجائے تو اس میں پیاز اور زیرہ ڈال دیں۔ پیاز بُھن جائے تو برتن میں سبز مرچیں ڈال کر چمچے سے ہلاتے رہیں۔ کچھ دیر کے بعد اس آمیزے میں ہلدی، سرخ مرچ، اور ایک چٹکی ہینگ ڈال دیں۔ اس دوران چمچہ چلاتے رہیں۔ اب آلو شامل کردیں اور اچھی طرح ملائیں۔ تقریباً دو منٹ کے بعد گرم مسالا، امچور اور نمک ڈال دیں۔ آخر میں ہرا دھنیے کا اضافہ کرکے خوب یکجان کریں۔ شملہ مرچوں میں بھرنے کے لیے مسالا تیار ہے۔ چمچے کی مدد سے مسالا مرچوں میں بھردیں، اور کٹے ہوئے سرے اوپر رکھ کر دھاگے سے باندھ دیں۔

اس کے بعد فرائی پان میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کردیں۔ گاہے بگاہے مرچوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ ہر طرف سے فرائی ہوجائیں۔ مزیدار بھری ہوئی شملہ مرچیں تیار ہیں۔ روٹی، پراٹھے اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

 

The post دیس بدیس کے کھانے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت http://ift.tt/2Fq5f54