شاہد مسعود کسی کے اشارے پر قصور واقعے کا رٗخ موڑنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شاہد مسعود کسی کے اشارے پر قصور واقعے کا رٗخ موڑنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شاہد مسعود ایک مہرہ ہیں ان کے پیچھے چھپی قوتیں ملک میں انتشار، افراتفری اور ہیجانی  کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہمیشہ ملک میں ابہام پھیلانے اور معاملات کو الجھانے کی طرف گامزن رہتا ہے اور اس طرح کے لوگ روازنہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک قوم کو گمراہ کرتے ہیں، قوم جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ہلتی ہیں، معلوم کیا جانا چاہئے کہ یہ لوگ کس کے اشارے پر ٹی وی پر آتے ہیں اور قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  اہم میڈیا شخصیات طلب 

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک اینکر پرسن کسی کے اشارے پر قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کررہے ہیں، زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو ایک بین الاقوامی گروہ کا کارندہ قرار دیا گیا اور ملزم عمران کے 37 اکاؤنٹس کے بارے میں کہا گیا، اینکر پرسن نے جو دعویٰ کیا ان کی خبر کا ذریعہ پوچھا جانا چاہئے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور اینکر نے پہلے دن سپریم کورٹ میں جو ریکارڈ پیش کیا اس حوالے سے معلوم کریں کہ انہوں نے کہاں سے حاصل کیا۔ ڈاکٹرشاہد مسعود ایک مہرے ہیں اور ان کے پیچھے چھپی قوتیں ملک میں افراتفری، انتشار اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں ان قوتوں تک پہنچنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے کرتوت ان کی عمر کے مطابق نہیں

وزیرِ قانون نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں جن پر تنقید کی جاسکتی ہے، ماضی میں بھی عدلیہ نے جب ڈکٹیٹر کے حق میں فیصلے دیئے ان پر آج بھی تنقید کی جاتی ہے نوازشریف نے بھی ایک فیصلے پر تنقید کی جو ان کا حق ہے۔

 

The post شاہد مسعود کسی کے اشارے پر قصور واقعے کا رٗخ موڑنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2BzTuqG