سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت آج ہوگی        - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت آج ہوگی       

 لاہور: سپریم کورٹ رجسٹری میں زینب قتل کیس پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں 8 سالہ کمسن زینب قتل کیس پرلیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بینچ معاملے کی سماعت کرے گا۔ عدالت سماعت کے دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے اینکر شاہد مسعود کے انکشافات پر سماعت کرے گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا، اسٹیٹ بینک

عدالت نے معاونت کے لئے میڈیا مالکان، سینئر صحافیوں، اینکرز اور صحافی تنظیموں سمیت دیگر افسران کو طلب کر رکھا ہے۔ طلب کئے جانے والوں میں حمید ہارون، شکیل الرحمن، رمیزہ، آئی اے رحمان، مجیب الرحمن شامی، کامران خان، حامد میر، فہد حسین، کاشف عباسی، میاں عامر محمود، سرمد علی اور ضیاء شاہد شامل ہیں۔ عدالت نے شاہد مسعود، آئی جی پنجاب، جے آئی ٹی کے سربراہ، ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی سمیت دیگر افسران کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ اینکرشاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران کے37 اکاؤنٹس ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک نے اینکرکے اسکشاف کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم عمران کا کسی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔

The post سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت آج ہوگی        appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FppQXr