ماؤنٹ ماؤنگانوئی: ٹاپ آرڈر کی فارم میں واپسی سے پاکستانی ٹیم کا اعتماد بڑھ گیا۔
ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ آکلینڈ میں اچھی کارکردگی سے ٹیم کا کھویا ہوا اعتماد واپس لوٹ آیا ہے،ہم دورئہ نیوزی لینڈ کے آغاز سے ہی ٹاپ آرڈر کو مستحکم بنانے کیلیے کوشاں رہے،ہر بار یہ پلان تھا کہ ابتدائی 6اوورز میں وکٹیں نہیں گنوائیں گے لیکن کوشش کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہوئی،اچھے آغاز نہ ملنے کی وجہ سے مڈل آرڈر بیٹنگ بھی بہترکارکردگی پیش نہیں کرپائی۔
بابر اعظم نے کہا کہ آکلینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا آغاز ملا تو آنے والے بیٹسمین بھی کھل کر کھیلے،وکٹ اچھی تھی جس کا گرین شرٹس نے بھرپورفائدہ اٹھایا،عمدہ ٹوٹل حاصل کرنے کے بعد بولرز نے بھی آکلینڈ کے چھوٹے گراؤنڈ پر نپی تلی بولنگ سے کیویز کو پریشان کیا، پیسرز اور اسپنرز دونوں نے کنڈیشنز کو بھی سمجھا اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں کو نظر میں رکھتے ہوئے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ کی، انھوں نے کہا کہ بیٹنگ ٹریک پر واپس آگئی، اس جیت کا اعتماد ساتھ لیکرمیدان میں اترتے ہوئے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ان فارم کولن منروکیوی اسکواڈ کے اہم رکن ہیں،جارح مزاج اوپنر کی عدم موجودگی میں میزبان ٹیم کا کمبی نیشن خراب اور پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔
The post ٹاپ آرڈر کی فارم میں واپسی سے ٹیم کا اعتماد بڑھ گیا، بابر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2GljwS5