کنشاسا: کانگو میں عسکریت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں ایک مسلح گروپ کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اقوام متحدہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریش نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کانگو کی حکومت کے ساتھ تناؤ کے باوجود ملک کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔
گزشتہ روز کانگو کے صدر جوزف کابیلا نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر 20 سال گزرنے کے باوجود مقامی عسکریت پسندوں سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا تھا۔
The post کانگو میں عسکریت پسندوں کا حملہ، امن مشن میں شامل پاکستانی فوجی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2EgTKOe