پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس اسٹیشن پر 28 سالہ ملزم ٹموتھی نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہیں جن میں دو سگے بہن بھائی بھی تھے۔

ہلاک شدگان کے خاندان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول سے سروس اسٹیشن پر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

The post پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://ift.tt/2rLRpYV