کھانا نہیں ملتا بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے، بھارتی فوجی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کھانا نہیں ملتا بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے، بھارتی فوجی

سوشل میڈیا پر بھارتی سیکیورٹی فورس ( بی ایس ایف)  کے ایک اہلکار تیج بہادر یادیو نے اپنی فوج اور اعلیٰ افسران کا راز بھی افشا کردیا ہے۔ سرحدوں پر تعینات فوجی نے اپنی ابتر حالت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح 6 سے شام 5 بجے تک قریباً 11 گھنٹے تک برف میں کھڑے رہتے ہیں۔

فوجی اہلکار نے اپنے ادارے کی جانب سے ناقص ترین انتظامات اور افسران کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے ویڈیو دکھائی جس میں صبح کا ناشتہ نظر آرہا ہے اور اس ناشتے میں صرف ایک چپاتی اور چائے کا ایک کپ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ اہلکار نے اس کے بعد دوپہر میں دی جانے والی دال کو دکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف ہلدی اور نمک ملاہوتا ہے، نہ ہی اچار اور کوئی سبزی کھانے کو ملتی ہے، جب کہ ایسا کھانا کھا کر ہم ٹی بی سے مرجائیں گے۔